کیا ویٹر کو ٹپ کی رقم تمام اسٹاف میں تقسیم کرنا ضروری ہے ؟
سوال: میں ہوٹل میں کام کرتا ہوں، کئی دفعہ کسٹمر پیسے دےجاتے ہیں اور کچھ دیتےہیں کہ یہ تمہارےلئے ہے بعض دفعہ نہیں کہتے، لیکن غالب گمان یہ ہوتا ہےکہ جس نے کھانا کھلایا ہےیہ اسی کےلئے ہے اور بعض اوقات کسٹمر جب بڑی رقم دیتے ہیں تو وہ کہہ دیتے ہیں کہ یہ پورے سٹاف میں تقسیم کرلینا دوسری طرف سٹاف میں یہ طے ہےکہ رقم تھوری ہو یا زیادہ سب میں تقسیم ہونی چاہئے، اب ایسی صورت میں اگرکوئی کسٹمر یہ کہہ کر رقم دے کہ یہ تمہارے لئے ہے تو ایسی صورت میں بھی اس رقم کو پورے سٹاف میں تقسیم کرنا ضرروی ہے یا خاص ایک بندےکی وہ رقم ہوگی؟