کسی کےدرخت پر لگنے والے شہد کی ملکیت و خرید و فروخت کا حکم
سوال: عرض ہے کہ شہد کے چھتے درختوں پر بنے ہوتے ہیں اور درخت کسی کی زمین میں ہوتے ہیں، جبکہ شہد کسی درخت کا پھل بھی نہیں ہوتا۔عام طور پر زمین کا مالک ،پیشہ ور شہد اتارنے والے کو اپنی زمین میں درختوں سے شہد اتارنے سے منع کرتے ہیں، بعض سخت غصہ بھی کرتےہیں ،لیکن پیشہ ور پھربھی کسی طرح شہداتار ہی لیتے ہیں اور بیچتے ہیں۔
اس حوالہ سے درج ذیل چند نکات کی شرعی رہنمائی فرما دیجئے۔
الف:کیا مالکِ زمین دوسروں کو شہد اتارنے سےروک سکتا ہے؟
ب:مالک کی اجازت کے بغیر شہد اتارنا اور اسے بیچ کر اس کی کمائی حاصل کرنے کا کیا حکم ہے؟
ج:پیشہ ور سے اس شہد کو خرید کر خود استعمال کرنا یا آگے فروخت کرنے کا کیا حکم ہے؟