مسبوق سے اپنی نماز اداکرتے ہوئے واجب چھوٹ جائے تو سجدہ سہو کاحکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر کوئی شخص فرضوں میں ایک یا دو رکعتیں فوت ہونے کے بعد امام کے ساتھ ملا اور امام صاحب پر کسی وجہ سے سجدہ سہو واجب ہوگیا،اس شخص نے امام کے ساتھ سجدہ سہو کر لیا،پھر جب وہ اپنی فوت شدہ رکعتیں ادا کرنے کے لئے کھڑا ہوا،تو اس پر دوبارہ سجدہ سہو واجب ہوگیا۔سوال یہ ہے کہ کیا وہ دوبارہ سجدہ سہو کرے گا یا پہلے والا ہی سجدہ سہو کافی ہو گا،جو امام کے ساتھ کیا تھا؟
سائل:محمد ارشد(پنڈی بھٹیاں)