تجارت کی نیت سے خریدے گئے مکان پر قبضے سے پہلے کی زکوٰۃ لازم ہوگی یا نہیں ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے بیچنے کی نیت سے ایک مکان خریدا تھا ، مگر قبضہ رہ جانے والی کچھ ادائیگی کے بعد ملنا قرار پایا۔ اس کے تقریباً دو ماہ بعد اکیس ذوالحجہ کو میرا نصاب کا سال پورا ہو گیا۔ پھر بائیس ذوالحجہ کو میں نے باقی پیمنٹ کر کے قبضہ لے لیا۔ اس مکان کی مجھ پر زکوۃ لازم ہے یا نہیں؟