جائے نماز کے نیچے نجاست لگی ہو، تو نماز کا حکم ؟
سوال: میں نے جائے نماز پر نماز پڑھی ،نماز پڑھنے کے بعد دیکھا تو جائے نماز کے نیچے ایک درہم سے زیادہ نجاست غلیظہ لگی ہوئی تھی،مگر جائے نماز کافی موٹی تھی ،اس نجاست کا اثر اوپر کے حصے کی طرف ظاہر نہیں ہواتھا ،اس صورت میں میری نماز ہوئی یا نہیں ؟