دو،تین افراد مل کر جانور ذبح کریں،تو تکبیر کا حکم
سوال: بعض اوقات یوں ہوتا ہے کہ چند افراد مِل کر ایک گائے ، بیل وغیرہ بڑے جانور کی قربانی کرتے ہیں۔ تو جانور ذبح کرنے والا شخص اپنے ساتھ دوسرے افراد کو بھی شامل کر لیتا ہے اور یوں دو تین لوگوں نے مِل کر ایک چھری پکڑی ہوتی ہے اور پھر ذبح کے لیے وہ تمام ہی چھری چلاتے ہیں۔ اس حوالے سے شرعی رہنمائی فرما دیں کہ کیا بسم اللہ پڑھنا ان ذبح کرنے والوں میں سے ہر شخص پر لازم ہے یا ان میں سے کوئی ایک بھی پڑھ لے گا ، تو جانور حلال ہوجائے گا ؟