تراویح کی چار رکعتیں رہ جائیں، تو قضا کیا جا سکتا ہے؟
سوال: زید نے سحری کا وقت ختم ہونے سے آدھا گھنٹہ پہلے نمازِ تراویح شروع کی، ابھی چار رکعت تراویح باقی تھیں کہ وقت ختم ہوگیا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا زید اُن چار رکعتوں کو وقت ختم ہونے کے بعد بھی ادا کرسکتا ہے؟ شریعت اس بارے میں ہماری کیا رہنمائی کرتی ہے؟