سفر کرکے تین مختلف شہروں میں جانا ہے، تو نمازوں کا کیا حکم ہوگا ؟
سوال: ایک شخص کوکسی دینی کام کے لئے تین دن تین مختلف شہروں میں جانا ہے، پہلے جس مقام پر جانا ہے وہ گھر سے کم و بیش 110 کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے، وہاں ایک رات قیام کے بعد دوسرے دن جس شہر میں جانا ہے،وہ اس شہر سے 68 کلو میٹر کے فاصلہ پر ہے اور تیسرے دن کا جدول جس شہر میں ہے وہاں سے گھر 55 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، اس سفر کے دوران نمازوں کے متعلق کیا حکم ہے؟ کہاں مکمل ادا کی جائے گی کہاں قصر؟