کام کے سلسلہ میں بغیر احرام مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کا حکم
سوال: ایک شخص کو سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں کام کے سلسلے میں جا نا ہے اور کام سے فراغت کےبعد عمرہ کرنے کا ارادہ بھی ہے۔ اب اس کے پاس دو راستے ہیں ۔ یا تو وہ جدہ کی فلائٹ لےپھر وہاں سے مکہ مکرمہ جائے اس صورت میں دورانِ فلائٹ میقات سے گزرے گا یا پھر وہ مدینہ شریف یا کسی اور شہر کی فلائٹ لے کر وہاں جائے اور پھر بس کے ذریعےمکہ جاتے ہوئے میقات سے گزرے گا۔ان دونوں صورتوں میں اگر جاتے ہی عمرہ نہ کرنے کا ارادہ ہو، تو کیا وہ یہ کر سکتا ہے کہ احرام کے بغیر کام کے سلسلے میں مکہ مکرمہ کی حدود میں داخل ہوجائے،پھر جب کام سے فرصت ملے ،تو میقات سے احرام باندھ کر عمرہ کر لے یا اس کو پہلے عمرہ کرنا لازم ہوگا؟