نابالغہ بچی کی وراثت میں صرف والدین کا حق ہے یا سگے بہن بھائی کا بھی؟
سوال: میری گیارہ ماہ کی بیٹی کا انتقال ہوگیا، اس کی ایک سگی بہن اور ایک سگابھائی ہے، اور ہم ماں باپ بھی دونوں ہیں، معلوم یہ کرنا ہے کہ اس کی کچھ رقم اس کی والدہ کے پاس موجود ہے، جو مختلف مواقع پر لوگوں نے اسے دی تھی، اس رقم پر اس کے سگے بہن بھائیوں کا بھی حق ہوگا یا صرف ہم والدین میں تقسیم ہوگی ؟