نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے طاعون کوملک شام بھیجا اس کی کیا حکمت ہے ؟
سوال: ایک حدیث پاک پڑھی تھی جس میں یہ تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی بارگاہ میں طاعون کو لایا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے طاعون کو شام بھیج دیا۔ معلوم یہ کرنا تھا کہ حضور علیہ الصلاۃ والسلام تو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے ہیں ، ساری مخلوق آپ سے فیض پاتی ہے، تو طاعون کو شام بھیجنے میں کیا حکمت تھی؟