قرض پر مشروط نفع کی پیشکش قبول کرنا کیسا ؟
سوال: ایک شخص نے گندم کاشت کردی ہے اب اس کے پاس کھاد لینے کے لئے پیسے نہیں ہیں وہ مجھ سے کہتا ہے کہ ایک لاکھ روپیہ مجھے دے دو ، میں ان سے کھاد خرید کر اپنی ضرورت پوری کروں گا۔ پھر جب میری فصل کی کٹائی ہوجائے گی تو آپ مجھ سےاپنے ایک لاکھ روپیہ واپس لے لینا اور اسکے علاوہ چاہو تو گندم لے لینا یا چاہو تو منافع کی مد میں مجھ سے پیسے لے لینا۔تو کیا میں اُس شخص سے اب گندم یا منافع طے کرکے کٹائی کے بعد اپنی اصل رقم کے علاوہ گندم یا کوئی اور منافع طے کرکے لے سکتا ہوں؟