مسافر کا شرعی سفر کب شروع ہوتا ہے اور کب ختم ہوتا ہے؟
سوال: قادر پور راواں ،ملتان کے نواح میں واقع ایک شہر ہے،دونوں میں چند کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔میری رہائش قادر پور راواں کی ہے اورکام کے سلسلے میں کراچی وغیرہ مختلف شہروں میں آنا جانا لگا رہتا ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ میرے سفر کی ابتدا و اختتام کے متعلق کیا حکم ہوگا یعنی میں کب مسافر بنوں گا اور کب میرا سفر اختتام پر پہنچے گا؟کیونکہ ٹرین وغیرہ کے ذریعے عموما سفر کی ابتداو انتہا ملتان سے ہوتی ہے تو ملتان میں مجھے قصرکرنی ہوگی یا پوری نماز پڑھنی ہوگی؟