تحفہ دے کر واپس لینے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید کی چند سال پہلے ایک جگہ منگنی ہوئی تھی تو منگنی کے بعد وہ اس دوسرے خاندان والوں کو مختلف مواقع، مثلاً عید وغیرہ پر نقدی اور کپڑے وغیرہ اشیاء بطورِ تحائف دیتے رہے اب ان کی منگنی ٹوٹ چکی ہے، تو ان تحفے، تحائف کو واپس لینے کا کیا حکم ہے؟
(نوٹ: سائل نے بتایا کہ تحفے دینے لینے والے دونوں حیات ہیں اورتحائف پر انہوں نے قبضہ بھی کر لیا تھا اور ابھی بعض تحائف ان کے پاس موجود ہیں اور بعض ختم(ہلاک) ہو چکے ہیں،کچھ ملکیت سے نکل چکے ہیں اوربعض تحائف میں اضافہ بھی ہوچکا ہے۔ اور ان تحائف کا بدل بھی نہیں لیا۔)