نماز میں بھولے سے دو واجب ترک ہوجائیں تو کتنے سجدہ سہو واجب ہوں گے؟
سوال: زید نے وتر کے قعدہ اولیٰ میں بھولے سے درودِ ابراہیمی بھی پڑھ لیا پھر یاد آنے پر تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہوا تو اس میں دعائے قنوت پڑھنا بھول گیا۔
اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ اس صورت میں زید پر کتنے سجدہ سہو واجب ہوں گے؟ اگر زید سہو کے فقط دو ہی سجدے کرکے نماز مکمل کرے تو کیا اس کی نمازدرست ادا ہوجائے گی ؟