خطبہ کے دوران خطیب کا لوگوں کی گردنیں پھلانگنے سے منع کرنا کیسا؟
سوال: میں ایک جامع مسجد کا امام ہوں،کبھی کبھار خطبہ دیتے وقت چند لوگ مسجد میں داخل ہوتے ہیں اور لوگوں کی گردنیں پھلانگتے ہوئےآگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں، حالانکہ جگہ بھی نہیں ہوتی اور وہ صفوں کے درمیان بیٹھ جاتے ہیں، ان کے اس فعل سے کئی لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے اور خطبہ ادا کرنے اورسننے میں بھی تکلیف ہوتی ہے،اس وجہ سےبعض اوقات میں خطبہ کے دوران ہی ایسے اشخاص کو ٹوک دیتا ہوں کہ آگے نہ آئیں جہاں ہیں ،وہیں بیٹھ جائیں ۔
پوچھنا یہ ہےکہ کیا خطبہ کے دوران خطیب کواس طرح روکنے ٹوکنے کی اجازت ہے اور اس کی وجہ سےخطبہ دوبارہ سے تو نہیں پڑھنا پڑے گا ؟کیونکہ ہم نے سنا ہے کہ خطبہ نماز کی طرح ہے۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمادیں۔