معراج کی رات جن کو عذاب دیا جارہا تھا وہ کون لوگ تھے؟
سوال: ایک امام صاحب سے واقعۂ معراج کے متعلق سنا کہ اس رات نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے جہنم میں کچھ لوگوں کو دیکھا کہ جن کو عذاب دیا جا رہا تھا ، نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے پوچھا کہ یہ کون لوگ ہیں، تو بتایا گیا کہ یہ فلاں فلاں لوگ ہیں۔ معلوم یہ کرنا تھا کہ اس وقت کون سے افراد کو عذاب دیا جا رہا تھاکیونکہ اس وقت تو صحابۂ کرام ہی موجود تھے جبکہ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ جنتی ہیں؟