علاج کے سبب مقروض شخص زکوۃ لے سکتا ہے یا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہایک مسلمان شخص جس کاتعلق شیخ برادری سے ہے،بنی ہاشم سے نہیں۔گھرکاواحدکفیل ہے اوردل کے مرض میں مبتلاہے ،بائی پاس بھی ہوچکاہے ۔اپناسب کچھ فروخت کرکے علاج کے لئے کراچی میں ایک کرائے کے مکان میں رہتاہے ،کافی مقروض بھی ہے۔اس کے پاس ایساکچھ نہیں کہ جس سے وہ اپناقرضہ اداکرسکے اورگھریلوضروریات پوری کرسکے توکیایہ شخص زکوٰۃ کاحقدارمستحق ہے یانہیں؟
سائل:محمديوسف ولدمبارك علی (سيكٹر 7.Cانورشاه گوٹھ نارتھ کراچی)