کروڑوں زرعی زمین ہے، لیکن حج کے لئے نقد رقم نہیں تو حج کا حکم
سوال: اگرحج کرنے کے لئے کسی مسلمان کے پاس کچھ رقم نقد موجود ہے اوراس کی بیوی بھی اپنا سونا دے رہی ہے کہ بیچ کر حج کے لئے رقم حاصل کر لے، لیکن پھر بھی اس کی مطلوبہ رقم کیش میں پوری نہیں ہورہی، کیا اس پر حج فرض ہوگا جبکہ مذکورہ شخص ایسے زرعی رقبے کا مالک ہے جو کم سے کم 2 سے 3 کروڑ کا ہے،جس سے اس کو سالانہ آمدن ٹھیکے کے طور پر وصول بھی ہوتی ہے،لیکن رقم کا بندو بست ابھی نہیں ہےاور گھر والوں کے اخراجات کا بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے؟