ناجائز شرط پر گھر بیچنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زیدنےبکرکے ساتھ اس طرح معاہدہ کیاکہ زیدنے بکرکوپچاس لاکھ روپے کااپناگھرفروخت کیا ، اس شرط پرکہ جب میرے پاس پیسے ہوں گے، تومیں تمہیں پچاس لاکھ دے کر اپناگھرلے لوں گا اورجب تک میں تمہیں پیسے دے کرگھرواپس نہیں لیتا ،تب تک تم اس گھرمیں رہ سکتے ہو۔سوال یہ ہے کہ زیداوربکرکے درمیان ہونے والایہ معاہدہ ، شرعاً جائز ہے؟