عمرہ میں حلق سے پہلے تھوڑی دیر کے لئے ٹوپی پہن لی تو کیا حکم ہے؟
سوال: میرے ایک دوست عمرہ پر گئے اور انہوں نے عمرہ میں طواف و سعی مکمل کی،وہاں سے نکل کر حلق کروانے کے لئے جارہے تھےکہ راستے میں ایک ٹوپی پسند آئی ،اس کا سائز چیک کرنے کے لیے سر پر رکھی اور پھر وہ ٹوپی خرید لی، دو چار منٹ بعد یاد آیا کہ ابھی تو وہ حالتِ احرام میں ہے اور اس حالت میں وہ سر نہیں ڈھانپ سکتے ،تو انہوں نے وہ ٹوپی اتار لی اور پھر جا کرحلق کروا لیا، اب اس صورت میں ان کے لئے کیا حکم ہے ہوگا؟ دم دیں گے یا صدقہ اور وہ پاکستان بھی واپس آچکے ہیں؟