لکڑی کے برتن استعمال کرنے سے متعلق ایک حدیثِ پاک کی شرح
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ بہت وائرل ہو رہی ہے، جس میں صحیح بخاری کے حوالہ سے یہ بات لکھی ہوئی ہے کہ ’’نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لکڑی کے تراشے ہوئے برتنوں سے منع فرمایا اور فرمایا کہ اسے حفظ کر لو‘‘، تو رہنمائی فرمائیں کہ کیا فی زمانہ لکڑی کا کوئی بھی برتن استعمال نہیں کر سکتے ہیں؟ اگر کر سکتے ہیں، تو پھر اس حدیث کا کیا جواب ہو گا؟