واٹس ایپ میسج کے ذریعے قسم کھائی کیا قسم منعقد ہوگئی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ زید نے بکر سے کسی بات پر ناراض ہو کر اس کو یہ لکھ کر واٹس ایپ کیا ”خداپاک کی قسم !میں آئندہ تم سے نہیں ملوں گا۔“ لیکن زید کو اپنے اس فعل پر ندامت ہے اور وہ بکر سے ملنا چاہتا ہے ۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ زبان سے الفاظ ادا کئے بغیر کیا اس طرح لکھنے سے بھی قسم ہوجائے گی؟میں نے سنا تھا کہ منت وقسم وغیرہ کے لئے اتنی آواز ضروری ہے کہ خود سن سکے۔
سائل:محمد آفتاب عطاری(نارتھ کراچی)