امام صاحب نے بھولے سے سورۃ الفلق کی تیسری آیت چھوڑدی، نماز کا کیا حکم ہے؟
سوال: امام صاحب نے دوسری رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورہ الفلق پڑھی۔ ابتدائی دو آیات پڑھنے کے بعد امام صاحب نے تیسری آیت " وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَۙ(۳)" کو بھولے سے چھوڑ دیا پھر اگلی دو آیات "وَ مِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِۙ(۴)وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ۠(۵)" پڑھ کر سورت مکمل کی۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں نماز ہو گئی؟ یا پھر سجدہ سہو کرنا ہوگا؟