آیت سجدہ سننے اور امام کے سجدہ کرنے کے بعد میں نماز میں شامل ہونے کا حکم
سوال: جوشخص مسجد میں جماعت میں شریک نہ ہو، بلکہ ابھی وضو کر رہا ہو یا جماعت میں ملنے کے لیے صحنِ مسجد یا فنائے مسجد تک پہنچا ہو، لیکن ابھی جماعت سے ملا نہیں، تو امام صاحب کی قراتِ تراویح میں سجدۂ تلاوت آ گیا ،جو امام صاحب نے جماعت ہی میں ادا کر دیا، تو کیا اس شخص پر بھی یہ سجدہ واجب ہے جبکہ یہ اس وقت تک جماعت میں شامل نہیں ہوا تھا؟