اگر مقتدی پانچویں رکعت میں امام کی اتباع کرلے تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اِس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے چار رکعتوں والی نماز میں امام کے ساتھ ایک رکعت ادا کی ،امام نے چوتھی رکعت میں تشہد پڑھنے کے بعد کھڑا ہوگیا یہ سمجھا کہ شاید یہ اس کی تیسری رکعت ہے پھر پانچویں رکعت کا سجدہ بھی کرلیا اور امام پر ظاہر ہوگیا کہ یہ اس کی پانچویں رکعت تھی لہذا اس نے ایک اور رکعت ساتھ ملا لی تاکہ چھ مکمل ہوجائیں ،اب مسبوق نے ان رکعتوں میں اس کی قصدامتابعت کی اور اس کے بعد اس نے یہ خیال کرکے ایک رکعت مزید پڑھی کہ دورکعتیں جو میں امام کے ساتھ پڑھ چکا ہوں وہ بھی فرائض میں شامل ہوگئیں ہیں تو اس صورت میں مقتدی کی نماز کا کیا حکم ہے؟
سائل:فخرالزمان عطاری(تحصیل وزیر آباد ضلع گجرانوالہ ڈاکخانہ ساروکی چیمہ)