ختم قادریہ پڑھنے کی منت ماننے کا حکم
سوال: ہمارے حالات کچھ خراب تھے ،بھائی پر آزمائشیں تھیں،میں نے ایک رات خواب دیکھا کہ میں مدنی پنج سورہ پڑھ رہی ہوں ،اور میرے سامنے ختم قادریہ کھلا ہے ،جب میں صبح اٹھی تو اسی دن میں نے یہ منت مانی کہ جب تک میرے اندر ہمت ہوگی ،صحت ساتھ دے گی میں روزانہ ختم قادریہ پڑھوں گی ،کافی عرصہ پڑھتی بھی رہی مگر کچھ عرصے سے سستی ہورہی ہے اور پابندی سے نہیں پڑھ پارہی، باقی دیگر وظائف پڑھتی رہتی ہوں ،تو مجھے بتائیں کہ کیا میرے اوپر روزانہ ختم قادریہ پڑھنا واجب ہے ؟ اگر نہیں پڑھ پارہی توکیا اس پر گناہ ہے ؟