جس طرف رخ کرکےکنکریاں مارنی چاہییں،اس طرف نہ کیا توکیا کفارہ ہے ؟
سوال: مسئلہ یہ ہے کہ:" جمرہ عقبہ کو کنکریاں مارتے ہوئے قبلہ بائیں طرف ہونا چاہیئے اور باقی جمرات میں قبلہ رو ہو کر کنکریاں مارنی چاہیئں۔"سوال یہ ہے کہ : اگر کسی مقررکردہ جہت کے علاوہ کسی اور رخ ہو کر کنکریاں ماریں، تو کیا کفارہ ہو گا؟