آخری قعدہ کر کے کھڑے ہو گئے اور قیام میں ہی سلام پھیر دیا ،تو نماز کا حکم
سوال: اگر نمازی قعدہ اخیرہ کرنے کے بعد بھول کر کھڑا ہو جائے اور یاد آنے پر حالتِ قیام میں ہی سلام پھیر دے، تو کیا اس کی نماز ہو جائے گی یا سجدہ سہو کرنا ہوگا اور سجدہ نہ کرنے کی وجہ سے نماز کا اعادہ لازم ہو گا؟
(2) بہار شریعت میں ہے کہ :’’اگر قیام ہی کی حالت میں سلام پھیر دیا ،تو بھی نماز ہو جائے گی،مگر سنت ترک ہوئی۔‘‘(بھار شریعت، حصہ 4، صفحہ 712) اس سے سمجھ آتا ہے کہ بغیر سجدہ سہو وغیرہ کے نماز درست ہو جائےگی، کیونکہ ترکِ سنت سے سجدہ سہو/ اعادہ نماز لازم نہیں ہوتا۔