حج تمتع والا 8 ذوالحجہ کو حج کا احرام کہاں سے باندھے گا ؟
سوال: حج تمتع کرنے والا،عمرہ کرنے کے بعد احرام کھول دیتا ہے،توکیا اب اسے 8 ذو الحجہ کو احرام باندھنے میقات سے باہر جانا ہوگا؟کیونکہ ہم نے سنا ہے کہ احرام میقات کے باہر سے باندھ کر آنا ہوتا ہے۔اور یہ بھی بتادیں کہ ہم نیت کیاکریں گے؟کیونکہ حج تمتع کی نیت تو ہم پہلے ہی کرچکے تھے (یعنی ہماری تو پہلے سے ہی نیت تھی کہ ہم حج تمتع کریں گے)۔