مجیب:مولانا محمد سعید عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-2876
تاریخ اجراء: 08محرم الحرام1446 ھ/15جولائی2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر ذبح کرتے وقت صرف بسم اللہ اللہ اکبر پڑھا
،ذبح کی دعا یعنی انی وجھت الخ نہیں پڑھی ،تو کیا حکم ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
وقتِ ذبح اللہ کا نام لیناجانور
کے حلال ہونے کی شرط ہے،اس کے علاوہ مزیدکوئی دعاپڑھناضروری
نہیں ۔لہذااگرصرف بسم اللہ اللہ اکبر پڑھ کر جانورذبح کیا توذبح درست ہوگیا۔اور انی وجھت الخ والی دعانہ پڑھنے سے ذبح پرکوئی
اثرنہیں پڑا۔
بہار شریعت میں ہے” ذبح سے جانور حلال ہونے کے
لیے چند شرطیں ہیں۔۔۔ (۳) اﷲعزوجل کے نام کے ساتھ ذبح
کرنا۔ ذبح کرنے کے وقت اﷲتعالیٰ کے ناموں میں سے
کوئی نام ذکر کرے جانور حلال ہوجائے گا یہی ضروری نہیں
کہ لفظ اﷲ(عزوجل)ہی زبان سے کہے۔۔۔مستحب یہ
ہے کہ ذبح کے وقت بِسْمِ ﷲﷲاَکْبَر
کہے۔“(بہار شریعت ملتقطا،ج03،حصہ
15،ص313،317،مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا جنگلی گدھاحلال ہے؟
مچھلی کے شکار کے لیے زندہ کیڑے کانٹے میں چڑھانا کیسا؟
چمگادڑکے متعلق احکام
سیہہ اور مور حلال ہے یا حرام؟
Octopus کھانا جائز ہے یا نہیں؟
کیا جھینگا کھانا حلال ہے؟
ایسا گوشت کھانا کیسا جو مسلمان کی نظر سے اوجھل ہوا ہو؟
جانور ذَبح کرتے وقت تکبیر بھول جائے تو