مجیب: ابو رجا محمد نور المصطفیٰ عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-889
تاریخ اجراء: 10ذیقعدۃالحرام1443
ھ/10جون2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر کوئی مسلمان غیر قربانی کے جانور کو
ذبح کرتے وقت اللہ تعالی کانام لینا
بھول جائے اور اللہ تعالی کانام لیے بغیر ذبح کر ڈالے تو ذبیحہ
حلال ہے یا حرام نیز یہ
بھی ارشاد فرمادیں اگر قربانی میں یہی صورت پیش
آجائے تو کیا حکم ہوگا؟ جواب عنایت فرما دیں۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جانور
چاہے قربانی کا ہو یا غیر قربانی کا ہو،اس کے ذبح کے ذریعے حلال ہونے کے لیے
اس پر بوقت ذبح اللہ تعالی کانام لینا ضرور ی ہے۔یہاں تک کہ اگر کسی نے جان بوجھ کراللہ تعالی کانام لیناترک کیا
توجانور حلال نہ ہوگا۔لیکن اگر بوقت ذبح،اللہ تعالی کانام لینا
بھول جائے تو اس صورت میں جانور حلال ہوجائے گااورقربانی
کاجانورہوتوقربانی بھی درست ہوجائے گی ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا جنگلی گدھاحلال ہے؟
مچھلی کے شکار کے لیے زندہ کیڑے کانٹے میں چڑھانا کیسا؟
چمگادڑکے متعلق احکام
سیہہ اور مور حلال ہے یا حرام؟
Octopus کھانا جائز ہے یا نہیں؟
کیا جھینگا کھانا حلال ہے؟
ایسا گوشت کھانا کیسا جو مسلمان کی نظر سے اوجھل ہوا ہو؟
جانور ذَبح کرتے وقت تکبیر بھول جائے تو