کیا جھینگا کھانا حلال ہے؟ |
مجیب:مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر:Pin:4897 |
تاریخ اجراء:11صفرالمظفر1438ھ/12نومبر2016ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ جھینگا کھانا حلال ہے یا نہیں؟ سائل:محمد حسنین عطاری (ٹینچ بھاٹہ، راولپنڈی) |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
جھینگا کھانے سے بچنا بہتر ہے، کیونکہ پانی کے جانوروں میں مچھلی کے سوا تمام جانور حرام ہیں، اور جھینگے کے متعلق علماء کا اختلاف ہے، کہ آیا یہ مچھلی ہے یا نہیں، جو مچھلی ہونے کے قائل ہیں، ان کے نزدیک جائز، اور جو مچھلی تسلیم نہیں کرتے ان کے نزدیک ناجائز، تو اس اختلاف سے بچنے کے لئے نہ کھانا بہتر ہے۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
کیا جنگلی گدھاحلال ہے؟
مچھلی کے شکار کے لیے زندہ کیڑے کانٹے میں چڑھانا کیسا؟
چمگادڑکے متعلق احکام
سیہہ اور مور حلال ہے یا حرام؟
Octopus کھانا جائز ہے یا نہیں؟
ایسا گوشت کھانا کیسا جو مسلمان کی نظر سے اوجھل ہوا ہو؟
جانور ذَبح کرتے وقت تکبیر بھول جائے تو
مارخور حلال ہے یا حرام؟