kiya Jheenga Khana Halal Hai ?

کیا جھینگا کھانا حلال ہے؟

مجیب:مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر:Pin:4897

تاریخ اجراء:11صفرالمظفر1438ھ/12نومبر2016ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

     کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ جھینگا کھانا حلال ہے یا نہیں؟

سائل:محمد حسنین عطاری (ٹینچ بھاٹہ، راولپنڈی)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

     جھینگا کھانے سے بچنا بہتر ہے، کیونکہ پانی کے جانوروں میں مچھلی کے سوا تمام جانور حرام ہیں، اور جھینگے کے متعلق علماء کا اختلاف ہے، کہ آیا یہ مچھلی ہے یا نہیں، جو مچھلی ہونے کے قائل ہیں، ان کے نزدیک جائز، اور جو مچھلی تسلیم نہیں کرتے ان کے نزدیک ناجائز، تو اس اختلاف سے بچنے کے لئے نہ کھانا بہتر ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم