مجیب:محمد عرفان مدنی عطاری
فتوی نمبر:WAT-1123
تاریخ اجراء:01ربیع الاول1444ھ/28ستمبر2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا بطخ حلال ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
بطخ بالاجماع حلال ہے، لہذا ذبح شرعی
کے بعد اس کا گوشت کھانا بلاشبہ جائز ہے۔
بدائع الصنائع میں ہے” وما لا مخلب له من الطير فالمستأنس منه كالدجاج
والبط ۔۔۔حلال بالإجماع“ترجمہ:پرندوں میں سے جو پنجے
والے نہ ہوں ،ان میں سے مانوس پرندے مثلاً مرغی اور بطخ بالاجماع حلال
ہیں۔(بدائع الصنائع،کتاب الذبائح والصیود،ج 5،ص 39،دار الکتب العلمیۃ،بیروت)
تفسیر
صراط الجنان میں ہے” ہماری شریعت میں گائے بکری کی
چربی اور اونٹ، بطخ اور شتر مرغ حلال ہیں ، اسی پر صحابۂ
کرام اور تابعین رضی اللہ تعالی عنھم
کا اجماع ہے۔"(صراط الجنان،ج 3،ص 231،مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا جنگلی گدھاحلال ہے؟
مچھلی کے شکار کے لیے زندہ کیڑے کانٹے میں چڑھانا کیسا؟
چمگادڑکے متعلق احکام
سیہہ اور مور حلال ہے یا حرام؟
Octopus کھانا جائز ہے یا نہیں؟
کیا جھینگا کھانا حلال ہے؟
ایسا گوشت کھانا کیسا جو مسلمان کی نظر سے اوجھل ہوا ہو؟
جانور ذَبح کرتے وقت تکبیر بھول جائے تو