مجیب: مولانا محمد انس رضا عطاری
مدنی
فتوی نمبر: WAT-549
تاریخ اجراء: 12رجب المرجب 1443ھ/14فروری2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
جانور کو بسم اللہ پڑھ کر الیکٹرک چھری سے ذبح کیا تو
وہ حلال ہو گایانہیں؟الکیٹرک چھری کااندازیہ ہے کہ
اس کے پیچھے والاحصہ استری کی مثل ہے اورآگے اس کے چھری
لگی ہوئی ہے ،جب اس کاسوئچ بجلی میں لگاتے ہیں
توچھری چلناشروع ہوجاتی ہے اوروہ خودجانورذبح کرتی ہے ،کسی
انسان کی طاقت اس میں شامل نہیں ہوتی ۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اسلام نے ذبح کی کچھ
شرائط بیان کی ہیں ،جن میں سے کچھ یہ ہیں
: ذبح کرنے والا، صاحب عقل و شعور ہو اور
وہ مسلمان یا کم از کم کتابی ہو اور وہی ذبح کا مباشر ہو یعنی اپنے قصد و اختیار
سے جانور کے گلے کی رگیں کاٹےاوروقت ذبح ،ذبح کرنے والاخوداللہ تعالی
کانام لے،قصدانام خدالیناترک نہ کرے۔
جبکہ
الیکٹرک چھری سے ذبح کرنے کی صورت میں مشینی
ذبح کی طرح جانور کے گلے کی رگیں کاٹنے والا کوئی صاحب عقل و شعور مسلمان یا
کتابی نہیں ہوتا بلکہ ذبح
کرنے والی ایک بے جان چیز
ہے، لہذا الیکٹرک چھری سے ذبح کیا ہوا جانور دیگر مشینی
ذبیحوں کی طرح حرام و مردار ہو گا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا جنگلی گدھاحلال ہے؟
مچھلی کے شکار کے لیے زندہ کیڑے کانٹے میں چڑھانا کیسا؟
چمگادڑکے متعلق احکام
سیہہ اور مور حلال ہے یا حرام؟
Octopus کھانا جائز ہے یا نہیں؟
کیا جھینگا کھانا حلال ہے؟
ایسا گوشت کھانا کیسا جو مسلمان کی نظر سے اوجھل ہوا ہو؟
جانور ذَبح کرتے وقت تکبیر بھول جائے تو