زوجہ کی زکوۃ شوہر دے، تو کیا حکم ہے؟ |
مجیب:مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر: Aqs 1446 |
تاریخ اجراء:26صفر المظفر1440ھ/05 نومبر 2018ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میری بیوی کے پاس اتنا گولڈ ہے کہ جس سے زکوٰۃ فرض ہوجاتی ہے ، تو میں اپنی خوشی اور بیوی کی اجازت سے اپنی بیوی کی طرف سے زکوٰۃ نکالتا ہوں ، تو کیا اس طرح زکوٰۃ ادا ہوجاتی ہے یا نہیں ؟ |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
اپنی اہلیہ
کی اجازت سے ان کی طرف سے زکوٰۃ نکالنے سے زکوٰۃ
ادا ہوجاتی ہے ۔ بنایہ میں ہے : ”ولو أدی زکاۃ غیرہ من مال نفسہ بغیر أمرہ
فأجازہ لا یجوز وبأمرہ یجوز“ ترجمہ: اگر کسی دوسرے کے حکم کے بغیر اس کی زکوۃ
اپنے مال سے ادا کر دی اور بعد میں اس دوسرے نے اس کو جائز قرار دے
دیا ، تو یہ جائز نہیں (یعنی زکوۃ
ادا نہیں ہوگی) اور دوسرے کی اجازت سے زکوٰۃ دی ، تو جائز ہے ( یعنی
پھر زکوٰۃ ادا ہوجائے گی ) ۔ (البنایہ، کتاب الزکوۃ، جلد3، صفحہ314، مطبوعہ دار الکتب العلمیہ، بیروت) |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
عشرکس پرہوگا,خریدارپریابیچنے والے پر؟
تمام کمائی ضروریا ت میں خرچ ہوجا تی ہیں ،کیا ایسے کوزکوۃ دےسکتے ہے؟
نصاب میں کمی زیادتی ہوتی رہے تو زکوۃ کا سال کب مکمل ہوگا؟
زکوۃ کی رقم کا حیلہ کرکے ٹیکس میں دیناکیسا؟
زکوۃ حیلہ شرعی کے بعد مدرسہ میں صرف کی جاسکتی ہے یا نہیں؟
کیا مالِ تجارت پرزکوٰۃ واجب ہوتی ہے؟
علاج کے سبب مقروض شخص زکوۃ لے سکتا ہے یا نہیں؟
کیا مقروض فقیر کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟