مجیب: مولانا فرحان احمد عطاری
مدنی
فتوی نمبر: Web-1451
تاریخ اجراء: 13رجب المرجب1445 ھ/25جنوری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میرا کام زمین خرید کر بیچنے
کا ہے اب میں نے 60 لاکھ کی زمین خریدی ہے اور 70
لاکھ میں بیچی ہے اب زکوۃ 70 لاکھ پہ ہو گی یا
جو مجھے نفع حاصل ہوا اس پر؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
زکوۃ کاتعلق صرف نفع سے نہیں ہوتابلکہ جو شخص
صاحب نصاب ہو تو نصاب پر جس دن سال مکمل ہواس دن اس کی ملکیت
میں جتنے بھی اموال زکوۃ ہوں ان سب کی مجموعی
مالیت پر چالیسواں حصہ یعنی ڈھائی فیصدبطورزکوۃ
دینالازم ہے ۔ لہذا پوچھی گئی صورت میں اگر
یہ ستر لاکھ روپے آپ کی ملکیت میں نصاب پر سال مکمل ہونے
والے دن موجود ہوں تو سب مجموعے پر زکوۃ
ہوگی اوراگرسال پوراہونے سے پہلے کچھ رقم خرچ کردی تو خرچ ہونے
والی رقم پر زکوۃ لازم نہیں ہوگی بلکہ جتنی رقم سال پورا ہونے کے دن موجود
ہو اس پر زکوۃ ہوگی۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
عشرکس پرہوگا,خریدارپریابیچنے والے پر؟
تمام کمائی ضروریا ت میں خرچ ہوجا تی ہیں ،کیا ایسے کوزکوۃ دےسکتے ہے؟
نصاب میں کمی زیادتی ہوتی رہے تو زکوۃ کا سال کب مکمل ہوگا؟
زکوۃ کی رقم کا حیلہ کرکے ٹیکس میں دیناکیسا؟
زکوۃ حیلہ شرعی کے بعد مدرسہ میں صرف کی جاسکتی ہے یا نہیں؟
کیا مالِ تجارت پرزکوٰۃ واجب ہوتی ہے؟
علاج کے سبب مقروض شخص زکوۃ لے سکتا ہے یا نہیں؟
کیا مقروض فقیر کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟