مجیب: مفتی ابومحمد علی اصغر عطاری مدنی
تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضانِ مدینہ اپریل2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا فرماتے ہیں
علمائے دین و مفتیانِ شرع مَتین اس مسئلہ کےبارے میں کہ میرے
والد نے سونے کی جیولری لے کر میری شادی کے
لئے میری ملک کردی ہے ابھی شادی نہیں ہوئی
، اس جیو لری پر جو زکوۃ بنتی ہے وہ ادا کرنے کے لئے میرے
پاس پیسے نہیں ہیں ، تو کیا میں وہ زیور اپنی
نابالغ بھانجی کی ملک کرسکتی ہوں تاکہ اس پر زکوٰۃ
نہ بنے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی گئی صورت میں آپ پر لازم ہے
کہ اسی سونے سے یا پھر اس کو بیچ کر یاقرض لے کر
زکوٰۃ ادا کریں ، زکوٰۃ سے بچنے کے لئے حیلہ
کرنے کی شرعاً اجازت نہیں۔
غمز عیون البصائر میں ہے : ”الفتوى على عدم جواز الحيلة لإسقاط الزكاة وهو قول
محمد رحمه الله تعالىٰ وهو المعتمد
“ ترجمہ : اسقاطِ
زکوٰۃ کے لئے حیلہ کرنے کے ناجائز ہونے پر فتویٰ ہے
اور یہی امام محمد رحمہ اﷲتعالیٰ کا قول ہے ، اور
اسی پر اعتماد ہے۔ ( غمز عیون البصائر ، 4 / 222 )
فتاوی رضویہ میں ہے : ” ہمارے کتبِ
مذہب نے اس مسئلہ میں۔۔۔۔صاف لکھ دیا کہ
فتوٰی امام محمد کے قول پر ہے کہ ایسا فعل جائز نہیں ،
امام الائمہ سراج الامہ حضرت سیدنا امامِ اعظم رضی اللہُ عنہ کا مذہب
بھی یہی مذہبِ امام محمد ہے
کہ ایسا
فعل ممنوع و بَد ہے۔( فتاوی رضویہ ، 10 / 189 ، 190 )
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
عشرکس پرہوگا,خریدارپریابیچنے والے پر؟
تمام کمائی ضروریا ت میں خرچ ہوجا تی ہیں ،کیا ایسے کوزکوۃ دےسکتے ہے؟
نصاب میں کمی زیادتی ہوتی رہے تو زکوۃ کا سال کب مکمل ہوگا؟
زکوۃ کی رقم کا حیلہ کرکے ٹیکس میں دیناکیسا؟
زکوۃ حیلہ شرعی کے بعد مدرسہ میں صرف کی جاسکتی ہے یا نہیں؟
کیا مالِ تجارت پرزکوٰۃ واجب ہوتی ہے؟
علاج کے سبب مقروض شخص زکوۃ لے سکتا ہے یا نہیں؟
کیا مقروض فقیر کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟