فتوی نمبر:WAT-171
تاریخ اجراء:09ربیع الاول 1443ھ/16اکتوبر2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
زکوۃ نکالنے کا طریقہ بتا
دیجئے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
زکوۃ
نکالنے کا ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ جس اسلامی
تاریخ کواورجس وقت کسی کے پاس نصاب کے برابروہ مال آیا،جس
پرزکاۃ بنتی ہے ،جیسے روپے ،پیسے
،پرائزبانڈ،سونا،چاندی ،تجارتی مال وغیرہ ،اس
اسلامی تاریخ اورٹائم کو نوٹ کرلیاجائے، جب آئندہ سال وہی
اسلامی تاریخ اوروہی ٹائم آئے گاتواب سال مکمل ہوجائے گا، اس
وقت جتنامال ہے،سب کی قیمت لگاکرٹوٹل کرلیاجائے اورجوقرض
دیناہے، وہ مائنس کرلیاجائے اگراب بھی نصاب کے برابریااس
سے زائدمال بچتاہے، تواب کل اماؤنٹ کو چالیس پہ تقسیم کر
دیں، جو جواب آئے، اتنی زکوٰۃ ادا کرناآپ پہ
فرض ہو گی ۔اوریہ یادرہے کہ نصاب پرجب سال شروع ہوجائے
توسال مکمل ہونے سے پہلے کل یاتھوڑی تھوڑی زکاۃ
نکالی جاسکتی ہے اورسال پوراہونے پرحساب لگالیاجائے اگرمکمل
زکاۃ اداہوچکی توٹھیک ورنہ جتنی رہتی ہے
یاابھی کچھ بھی ادانہیں کی تواب
فورابلاتاخیرزکاۃ کسی مستحق زکاۃ کواداکرنالازم ہے
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
عشرکس پرہوگا,خریدارپریابیچنے والے پر؟
تمام کمائی ضروریا ت میں خرچ ہوجا تی ہیں ،کیا ایسے کوزکوۃ دےسکتے ہے؟
نصاب میں کمی زیادتی ہوتی رہے تو زکوۃ کا سال کب مکمل ہوگا؟
زکوۃ کی رقم کا حیلہ کرکے ٹیکس میں دیناکیسا؟
زکوۃ حیلہ شرعی کے بعد مدرسہ میں صرف کی جاسکتی ہے یا نہیں؟
کیا مالِ تجارت پرزکوٰۃ واجب ہوتی ہے؟
علاج کے سبب مقروض شخص زکوۃ لے سکتا ہے یا نہیں؟
کیا مقروض فقیر کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟