Zakat Ki Raqam Ka Heela Kar Ke Tax mein Dena Kaisa?

 زکوۃ کی رقم کا حیلہ کرکے ٹیکس میں دیناکیسا؟

مجیب: مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر: Pin:4840

تاریخ اجراء:  03محرم الحرام  1438 ھ/05اکتوبر  2016 ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایک شخص کو پراپرٹی ٹیکس بہت زیادہ آیا ہے ،کیا وہ اپنی زکوۃ کی رقم کا حیلہ کروا کر ٹیکس میں وہ رقم دے سکتا ہے یا نہیں ؟

          سائل:محمد فراز (باغ،کشمیر)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    صورت مسئولہ میں پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے کے لئے اپنی زکوۃ کی رقم کا حیلہ کرنے کی ہر گز اجازت نہیں بلکہ ایسا کرنا حرام و گناہ ہے،کہ یہ مقاصد شرع کے خلاف اور وجوب زکوٰ ۃ کی حکمتوں کے بطلان کا سبب ہے ،لہذا اس کی اجازت نہیں

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم