مجیب:مولانا
محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1690
تاریخ اجراء: 22 رمضان المبارک1446 ھ/02اپریل2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت
اسلامی)
سوال
کیا زکوٰۃ کے پیسوں سے سرکاری
اسکول کے اندر ٹھنڈے پانی کا کولر اور پودے لگوا سکتے ہیں ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
زکوٰۃ کی رقم سے سرکاری
یا غیرسرکاری سکول وغیرہ میں کولر ، پودے وغیرہ لگوانا جائز نہیں ہے، نہ ہی اس طرح کرنے سے زکوۃ ادا ہوگی، کہ زکوۃ
کی ادائیگی کے لئے
زکوۃ کی رقم یا
کسی اور چیز کا مستحق ِزکوٰۃ کو مالک بنادینا ضروری ہے۔
سیدی
اعلیٰ حضرت امام اہلسنت مولانا الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ
اللہ علیہ فتاویٰ رضویہ میں فرماتے ہیں:”
زکوٰۃ کا رکن تملیکِ فقیر ( یعنی فقیر
کو مالک بنانا ) ہے ۔ جس کام میں
فقیر کی تملیک نہ ہو ، کیسا ہی کارِ حَسن ہو جیسے
تعمیرِ مسجد یا تکفینِ میت یا تنخواہِ مدرسانِ علمِ
دین ، اس سے زکوٰۃ نہیں ادا ہوسکتی ۔ “( فتاویٰ رضویہ ، جلد 10 ، صفحہ 269 ،
رضا فاؤنڈیشن ، لاھور )
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
عشرکس پرہوگا,خریدارپریابیچنے والے پر؟
تمام کمائی ضروریا ت میں خرچ ہوجا تی ہیں ،کیا ایسے کوزکوۃ دےسکتے ہے؟
نصاب میں کمی زیادتی ہوتی رہے تو زکوۃ کا سال کب مکمل ہوگا؟
زکوۃ کی رقم کا حیلہ کرکے ٹیکس میں دیناکیسا؟
زکوۃ حیلہ شرعی کے بعد مدرسہ میں صرف کی جاسکتی ہے یا نہیں؟
کیا مالِ تجارت پرزکوٰۃ واجب ہوتی ہے؟
علاج کے سبب مقروض شخص زکوۃ لے سکتا ہے یا نہیں؟
کیا مقروض فقیر کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟