Syed Ki Ghair Hashmi Biwi Ko Zakat Dena

سیدکی غیرہاشمی بیوی کوزکاۃ دینا

مجیب:عبدالرب شاکرعطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-1006

تاریخ اجراء:       25محرم الحرام1444 ھ/24اگست2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   سید صاحب کی بیوی پٹھان ہے اور اس کی بیوی زکوٰۃ کی مستحق ہے تو کیا سید صاحب کی بیوی کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   پوچھی گئی صورت میں سید صاحب کی  پٹھان بیوی اگر مستحق زکوٰۃ (جس  کی ملکیت میں حاجت اصلیہ  اورقرض سے زائد52.5 تولہ چاندی یااتنی مالیت کاحاجت اصلیہ سے زائدکسی بھی قسم کااضافی مال نہیں ( ہے تواسے زکاۃ دے سکتے ہیں اور اگر مستحق زکوٰۃ نہیں تو زکوٰۃ نہیں دے سکتے ۔کیونکہ سیدکی بیوی ہونا،اپنی ذات میں زکاۃ لینے سے مانع نہیں ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم