مجیب: ابوحفص محمد عرفان مدنی عطاری
فتوی نمبر: WAT-998
تاریخ اجراء: 23محرم الحرام1444 ھ/22اگست2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا سوتیلے والد (یعنی والدہ کی دوسری
شادی ہوئی ہے، تو ان کے شوہر) کو اپنی زکوۃ دے سکتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
سوتیلے والد کواپنی
زکوۃ دی جا سکتی ہے، بشرطیکہ وہ شرعی فقیراور
غیر ہاشمی ہو۔
نوٹ: شرعی فقیر سے مراد وہ شخص ہے: جس کے پاس حاجتِ اصلیہ
اورقرض سے زائد ساڑھے باون تولہ چاندی یااتنی چاندی کی
قیمت برابرحاجت اصلیہ اورقرض سے زائدکوئی دوسرامال (سونا،روپیہ
پیسہ، پرائز بانڈ، مالِ تجارت،یاکسی قسم کا سامان ) نہ ہو ۔
اورہاشمی سے مُراد: حضرت علی و جعفر و عقیل اور
حضرت عباس و حارث بن عبدالمطلب کی اولادیں ہیں۔نیزیاد
رہے! عباسی، اعوان اور علوی کا شمار بھی بنو ہاشم میں سے
ہوتا ہے، لہذا انہیں بھی زکوۃ نہیں دے سکتے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
عشرکس پرہوگا,خریدارپریابیچنے والے پر؟
تمام کمائی ضروریا ت میں خرچ ہوجا تی ہیں ،کیا ایسے کوزکوۃ دےسکتے ہے؟
نصاب میں کمی زیادتی ہوتی رہے تو زکوۃ کا سال کب مکمل ہوگا؟
زکوۃ کی رقم کا حیلہ کرکے ٹیکس میں دیناکیسا؟
زکوۃ حیلہ شرعی کے بعد مدرسہ میں صرف کی جاسکتی ہے یا نہیں؟
کیا مالِ تجارت پرزکوٰۃ واجب ہوتی ہے؟
علاج کے سبب مقروض شخص زکوۃ لے سکتا ہے یا نہیں؟
کیا مقروض فقیر کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟