مجیب: ابو مصطفی محمد کفیل
رضا مدنی
فتوی نمبر:Web-894
تاریخ اجراء: 16رمضان المبارک1444 ھ/07اپریل2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
سونا اور
ایمرجنسی کیلئے رکھا ہوا کیش حاجتِ اصلیہ میں شمار نہیں
ہوتا ،لہٰذا اگر ان دونوں کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی
کی رقم کے برابر ہو تو زکوٰۃ
لازم ہوگی۔
یاد رہے! زکوٰۃ گھر
یا فیملی پر نہیں ہوتی ، فرد پر ہوتی ہے اور ہر فرد کی
ملکیت علیحدہ علیحدہ شمار کی جاتی ہے ،ایک
ہی گھر میں چار افراد ہیں اور ہر ایک کی
ملکیت میں تھوڑا تھوڑا سونا ہے جو قابل نصاب نہیں ہے مگر سب کو
ملائیں تو نصاب بن جائے گا ،تو ایسی صورت میں زکوٰۃ
نہیں ہوگی۔ دیکھا
یہ جائے گا کہ کسی ایک انسان کی ملکیت میں مالِ
زکوٰۃ میں سے کیا ہے اور کتنا ہے، اسی کے حساب سے
اس فرد پر زکوٰۃ لازم ہوگی۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
عشرکس پرہوگا,خریدارپریابیچنے والے پر؟
تمام کمائی ضروریا ت میں خرچ ہوجا تی ہیں ،کیا ایسے کوزکوۃ دےسکتے ہے؟
نصاب میں کمی زیادتی ہوتی رہے تو زکوۃ کا سال کب مکمل ہوگا؟
زکوۃ کی رقم کا حیلہ کرکے ٹیکس میں دیناکیسا؟
زکوۃ حیلہ شرعی کے بعد مدرسہ میں صرف کی جاسکتی ہے یا نہیں؟
کیا مالِ تجارت پرزکوٰۃ واجب ہوتی ہے؟
علاج کے سبب مقروض شخص زکوۃ لے سکتا ہے یا نہیں؟
کیا مقروض فقیر کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟