فتوی نمبر:WAT-587
تاریخ اجراء:23رجب المرجب 1443ھ/25فروری2022
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
شوہر اگر بیوی
کے زیور کی زکوٰۃ خود نکال دیتا ہے جبکہ زیور
بیوی کی ملکیت ہے اور وہ بیوی کو بتا کر اس کی
زکوٰۃ نکالتا ہے ، تو کیا یہ طریقہ درست ہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جو شخص زکوٰۃ کے
نصاب کا مالک ہو ، تو زکوٰۃ کی شرائط پائی جانے کی
صورت میں اس کے مال کی زکوٰۃ اسی پر لازم ہوتی
ہے ، دوسرے پر لازم نہیں ہوتی ، البتہ دوسرا شخص اس کی اجازت سے
اس کی زکوٰۃ ادا کر سکتا ہے ۔ لہٰذا پوچھی گئی
صورت میں جبکہ شوہر بیوی کے زیور کی زکوٰۃ
اس کی اجازت سے اپنے پیسوں سے ادا کرتا ہے ، تو یہ طریقہ
درست ہے اور زکوۃ بھی ادا ہوجائے گی ۔ البتہ شوہر پر لازم
نہیں ہے کہ وہ اپنے مال سے بیوی کے زیور کی زکوٰۃ
دے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کتبہ
المتخصص فی الفقہ الاسلامی
ابو حذیفہ محمد شفیق
عطاری
عشرکس پرہوگا,خریدارپریابیچنے والے پر؟
تمام کمائی ضروریا ت میں خرچ ہوجا تی ہیں ،کیا ایسے کوزکوۃ دےسکتے ہے؟
نصاب میں کمی زیادتی ہوتی رہے تو زکوۃ کا سال کب مکمل ہوگا؟
زکوۃ کی رقم کا حیلہ کرکے ٹیکس میں دیناکیسا؟
زکوۃ حیلہ شرعی کے بعد مدرسہ میں صرف کی جاسکتی ہے یا نہیں؟
کیا مالِ تجارت پرزکوٰۃ واجب ہوتی ہے؟
علاج کے سبب مقروض شخص زکوۃ لے سکتا ہے یا نہیں؟
کیا مقروض فقیر کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟