Shohar Ghareeb Aur Biwi Ameer Ho Tu Shohar Ko Zakat Dena Kaisa ?

شوہرمستحقِ زکوۃ ہو اور بیوی صاحب نصاب ،تو کیا ایسے شخص کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟

مجیب: مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-86

تاریخ اجراء: 04جمادی الاولیٰ 1442 ھ/09 دسمبر 2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ  ایک  شخص  کام تو کرتاہے لیکن اتنی آمدنی نہیں کہ گھر کے اخراجات پورے کر سکے،وہ خود تو صاحب نصاب نہیں ہے لیکن اس کی  بیوی  سونے چاندی کی وجہ سے صاحب نصاب ہے کیا ایسے شخص  کو زکوۃ دے سکتےہیں ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   بیوی کے صاحب ِ نصاب ہونے سے شوہر، غنی شمار نہیں ہوگا۔ لہذاجو شخص خودصاحب ِ نصاب نہیں یعنی اس کے پاس ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی قیمت کے برابر پیسےیا اتنی مالیت کا سونا چاندی یااتنی ہی مالیت کاحاجت اصلیہ سے زائد سامان نہ ہو اورنہ ہی وہ ہاشمی ہو، تو ایسے شخص کو زکوۃ دے سکتے ہیں اگرچہ اس کی بیوی صاحب ِ نصاب ہو۔لیکن یہ بات ذہن میں رہےکہ زوجہ اپنی زکوۃ اپنے شوہر کو نہیں دے سکتی ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم