Shohar Biwi Ko Raqam Ka Malik Banade Tu Is Raqam Ki Zakat Kis Par Hogi ?

شوہر بیوی کو رقم کا مالک بنا دے تو اس کی زکوۃ کس پر لازم ہے؟

مجیب: مولانا عابد عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1388

تاریخ اجراء: 11رجب المرجب1445 ھ/23جنوری2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اگر بیوی صاحبہ نصاب نہ ہو اور شوہر اس کو اپنے پیسوں کا مالک بنا دے، تو کیا بیوی پر زکوٰۃ فرض ہوجائے گی؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   پوچھی گئی صورت میں اگر واقعی بیوی صاحبہ نصاب نہیں ہے، اور شوہر اسے اتنے پیسے گفٹ کر کے اس کے قبضے میں دے  دیتا ہے کہ بیوی بھی صاحبہ نصاب ہو گئی، تو سال پورا ہونے پر دیگر شرائطِ زکوٰۃ پائی جانے کی صورت میں بیوی پر اپنے اس مال کی زکوٰۃ نکالنا فرض ہوگا۔ البتہ اگر بطورِ ملکیت نہ دئیے ، مثلاً گھر کا خرچ چلانے کے لیے دئیے تو ان پیسوں کا مالک شوہر ہی رہے گا  اور اس کی زکوٰۃ بیوی پر لازم نہ ہوگی۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم