مجیب:مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1003
تاریخ اجراء:26صفرالمظفر1445ھ/13ستمبر2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
شرابی کو
زکوٰۃ دینے
سے زکوٰۃ ادا ہوجائے گی یا نہیں؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگر کوئی مسلمان مستحقِ
زکوٰۃ ہے یعنی ہاشمی یا سید بھی نہیں ہے اور اس کی ملکیت میں (قرض کو نکال
کر) سونا، چاندی، نقد رقم، مالِ تجارت
یا حاجت اصلیہ سے زائد
کوئی بھی سامان اتنی مالیت کا موجود نہیں
ہے جو ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت
تک پہنچتا ہو، تو ایسا شخص شرعی
فقیر ہے۔اگر ایسا
شخص زکوٰۃ
دینے والے کی
اولاد یا والدین اور آباؤ
اجداد میں سے نہیں ہے، تواسے زکوٰۃ دینے سے زکوٰۃ
اداہوجائے گی۔ البتہ
اگر ایسا شخص جسے زکوٰۃ دی جارہی ہے، وہ شرابی یا جواری ہے
اور معلوم ہے کہ زکوٰۃ کے پیسوں کو وہ انہی کاموں میں استعمال کرے گا، تو
ایسے شخص کے بجائے کسی اورمستحقِ
زکوٰۃ کو زکوٰۃ
دی جائے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ
تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
عشرکس پرہوگا,خریدارپریابیچنے والے پر؟
تمام کمائی ضروریا ت میں خرچ ہوجا تی ہیں ،کیا ایسے کوزکوۃ دےسکتے ہے؟
نصاب میں کمی زیادتی ہوتی رہے تو زکوۃ کا سال کب مکمل ہوگا؟
زکوۃ کی رقم کا حیلہ کرکے ٹیکس میں دیناکیسا؟
زکوۃ حیلہ شرعی کے بعد مدرسہ میں صرف کی جاسکتی ہے یا نہیں؟
کیا مالِ تجارت پرزکوٰۃ واجب ہوتی ہے؟
علاج کے سبب مقروض شخص زکوۃ لے سکتا ہے یا نہیں؟
کیا مقروض فقیر کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟