مجیب:مولانا رضا محمد مدنی
فتوی نمبر: Web-1583
تاریخ اجراء:14رمضان المبارک1445 ھ/25مارچ2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
حق مہر مؤجل کیا
نصاب میں شامل ہوگا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
حق مہر جو مؤجل ہو وہ دینِ ضعیف
ہےلہٰذا جب تک عورت کووصول نہیں ہوجاتا،نصاب میں شامل نہیں
ہوگا۔ ہاں عورت کو حق مہر وصول ہوگیاتوجس
دن سے اس کے قبضہ میں آئے گا شمارِزکوۃ میں آئےگا یعنی
اگر یہ پہلے سے صاحبِ نصاب تھی تو یہ مال بھی دیگر مالِ زکوۃ کے ساتھ
ملا لیا جائے گا اور اسی کے
سالِ تمام پر کل کی زکوۃ لازم ہوگی جبکہ زکوۃ کی دیگر
شرائط پائی جائیں۔اگر پہلے سے صاحبِ نصاب نہ تھی تو جس دن
سے مہروصول ہُوا اگر بقدرِنصاب ہے اُسی وقت سے سال شروع ہواجب سال مکمل ہوگا
اس وقت اس کی زکوۃ دینی ہوگی جبکہ زکوۃ کی
شرائط پائی جائیں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
عشرکس پرہوگا,خریدارپریابیچنے والے پر؟
تمام کمائی ضروریا ت میں خرچ ہوجا تی ہیں ،کیا ایسے کوزکوۃ دےسکتے ہے؟
نصاب میں کمی زیادتی ہوتی رہے تو زکوۃ کا سال کب مکمل ہوگا؟
زکوۃ کی رقم کا حیلہ کرکے ٹیکس میں دیناکیسا؟
زکوۃ حیلہ شرعی کے بعد مدرسہ میں صرف کی جاسکتی ہے یا نہیں؟
کیا مالِ تجارت پرزکوٰۃ واجب ہوتی ہے؟
علاج کے سبب مقروض شخص زکوۃ لے سکتا ہے یا نہیں؟
کیا مقروض فقیر کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟